توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے احمد مختار

گھارو اور کیٹی بندر پر ہوا کا دباؤ اس قدر زیادہ ہے کہ صرف وہاں پر 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔


ویب ڈیسک January 02, 2013
آئندہ برس 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے مزید 10 منصوبے شروع ہوں گے۔ فوٹو : آن لائن

وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمدمختار نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران ہے جسے پورا کرنے کے لئے سستی بجلی پیداکرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام آباد میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پہلے منصوبے کے یادگاری ٹکٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری احمد مختارنے کہا کہ اس وقت ہوا کے ذریعے 106 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ گھارو اور کیٹی بندر پر ہوا کا دباؤ اس قدر زیادہ ہے کہ صرف وہاں پر 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کی تکمیل کے بعد دوسرا شروع ہوجائے گا، ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 45 منصوبے زیر تکمیل ہیں جبکہ آئندہ برس 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے مزید 10 منصوبے شروع ہوں گے۔


چوہدری احمد مختار نے کہا کہ حکومت ہوا،کوئلے اورپانی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو اہمیت دے رہی ہے۔ ماضی کے مقابلے میں ان منصوبوں پر کام کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں