عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا شہباز شریف
پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کے لئے ترکی کے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں عام شہریوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات ملنا ان کا حق ہے اور انہیں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی یونین و بین الاقوامی امور ڈاکٹر اونر گنرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری کے حوالے سے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کے لئے ترکی کے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دوست ملک کے تعاون سے ہیلتھ کیئرسسٹم کو عوام کی توقعات کے مطابق بنائیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: غیرانسانی نظام کو بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتالوں میں عام شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات ملنا ان کا حق ہے اور انہیں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ڈاکٹراونرگنر نے بھی پنجاب حکومت کے ساتھ ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کے لئے ہرسطح پر تعاون کی یقین دہائی کرائی۔