لوگوں پر اتنا خوف طاری کیا جا رہا کہ وہ اپنے سائے سے بھی خوفزدہ رہیں چیرمین سینیٹ

لوگ غائب ہوجاتےہیں اورہم میں اتنی ہمت نہیں کہ کسی سےپوچھ سکیں کہ اغواکرنےوالوں پرمقدمہ کیوں نہیں چلایا جاتا،رضا ربانی


ویب ڈیسک January 29, 2017
ہم عدم برداشت اور فرقہ پرستی کا معاشرہ بن چکے ہیں رضا ربانی : فوٹو : فائل

چیرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ ادب نئی سوچ اور برداشت کو جنم دیتا ہے لیکن ریاست نے اپنے اقدامات سے ثقافتت، کلچر اور لیٹریچر کو تباہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پروین شاکر کے شعری مجموعے خوشبو کی 39ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں چیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ادب نئی سوچ اور برداشت کو جنم دیتا ہے فیض اورجالب کی شاعری نے آمریت و ریاستی تشدد کے خلاف تحریک کوجنم دیا لیکن ریاست نے اپنے اقدامات سے ثقافت، کلچر اورلٹریچر کو تباہ کردیا لوگوں پر اتنا خوف طاری کیا جا رہا کہ کہ وہ اپنے سائے سے خوفزدہ رہیں یہی وجہ ہے کہ اتنے برس گزر جانے کے بعد بھی ہم پروین شاکر کا متبادل بھی پیدا نہیں کرسکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیرمین سینیٹ کو جعلی رسیدیں بھیجنے والا ملزم گرفتار

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ہم عدم برداشت اور فرقہ پرستی کا معاشرہ بن چکے ہیں بے حسی کا یہ عالم ہے کہ لوگ غائب ہوجاتے ہیں اور ہم میں اتنی بھی ہمت نہیں کہ کسی سے پوچھ سکیں کہ اغوا کرنے والوں پر مقدمہ کیوں نہیں چلایا جاتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جمہوریت پر شب خون مارنے والے کوسیاست میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں