راجرفیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیت لیا

راجرفیڈرر نے فائنل میں اسپینش حریف رافیل نڈال کو پانچ سیٹ کے اعصاب شکن مقابلے میں 2-3 سے زیر کرلیا۔


Sports Desk January 29, 2017
راجرفیڈرر نے فائنل میں اسپینش حریف رافیل نڈال کو پانچ سیٹ کے اعصاب شکن مقابلے میں 2-3 سے زیر کرلیا ۔ فوٹو: اے ایف پی

راجرفیڈرر نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

راجرفیڈرر نے فائنل میں اسپینش حریف رافیل نڈال کو پانچ سیٹ کے اعصاب شکن مقابلے میں 2-3 سے زیر کرلیا، یہ سوئس ماسٹر کے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم ہے۔ قبل ازیں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین پارٹنر ایوان ڈوڈگ مکسڈ ڈبلز فائنل میں ناکام ہوگئے، 2 سیڈ جوڑی کو امریکا کی ایباجیل اسپیئرز اور کولمبیا کے جوآن سباستین کیبال نے اسٹریٹ سیٹ میں 2-6 اور4-6 سے ہرادیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سوئس ٹینس ماسٹر راجرفیڈرر کیریئر کو طول دینے کے لیے پُراعتماد

ثانیہ اس سے قبل اگرچہ 6 گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم ڈوڈگ کی رفاقت میں یہ ان کا پہلا گرینڈ سلم فائنل رہا، 30 سالہ ثانیہ اب تک تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔