عمران خان بہت جلد مستقل ویزے پر پاکستان سے باہر جانے والے ہیں مریم اورنگزیب

عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک سے آپ کی نفرت اورآپ کا جھوٹ ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات


ویب ڈیسک January 29, 2017
عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک سے آپ کی نفرت اورآپ کا جھوٹ ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات فوٹو : فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت جلد مستقل ویزے پر پاکستان سے باہر جانے والے ہیں۔

عمران خان کے خطاب کے رد عمل کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کو اپنے ملک کی قدر کب ہو گی آپ کہتے ہیں انگلستان نے مجھے کرکٹر بنایا، آپ کو شائد یہ خدشہ ہے کہ آپ کو کسی اور ملک کا ویزہ نہیں ملے گا تاہم آپ جلد مستقل ویزے سے پاکستان سے باہر جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کو تالالگایا وہاں کا انصاف کا نظام کون ٹھیک کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں خط پیش کرنے والا قطری نواز شریف کا بزنس پارٹنر ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک سے آپ کی نفرت اورآپ کا جھوٹ ہے، عمران خان آج جس ہیلتھ کئیر پروگرام کا ذکر کررہے ہیں وہ نواز شریف کا تحفہ ہے، جو کام آپ نے شروع کیا ہے وہ پنجاب میں 10 سال قبل شروع ہو چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم ایک دہائی قبل نصب ہوئے تھے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ آپ صحت تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں وفاق اور پنجاب کو کاپی کر رہے ہیں۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات کاکہنا تھا کہ عمران خان کا یہ جلسہ ہے یا کارنر میٹنگ، اگر لوگ اکٹھے کرنے میں مشکل ہے تو خواجہ آصف اور سعد رفیق کومدد کے لیے بھیج سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں