انڈر19 بھارتی ٹیم کے ٹرینر ساونت کی موت معمہ بن گئی

حکام نے راجیش ساونت کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا ہے۔


Sports Desk January 29, 2017
حکام نے راجیش ساونت کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا ہے ۔ فوٹو بی سی سی آئی

بھارت کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ٹرینرراجیش ساونت کی موت معمہ بن گئی۔

راجیش ساونت اتوار کو مقامی ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے، حکام نے ان کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا ہے، راجیش ساونت پیر سے انگلینڈ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز میں بھارتی انڈر19 ٹیم کے ساتھ وابستہ تھے، بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ اب تک کی موصول اطلاعات کے مطابق انھوں نے جب صبح ٹیم کی سرگرمیوں کیلیے رپورٹ نہیں کیا تو دیگر افراد کو ان کی فکر لاحق ہوئی اور انھیں تلاش کیاگیا ، تاہم وہ اپنے ہوٹل کمرے میں ہی مردہ حالت میں پائے گئے۔

واضح رہے کہ ساونت ماضی میں افغانستان کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں اور رواں ماہ کے اوائل میں انگلینڈ الیون کیخلاف بھارت کی ' اے ' ٹیم کے ساتھ بھی جڑے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔