ٹرمپ سیڑھیاں اترنے کے خوف میں مبتلا

ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ صرف اونچائی سے نفرت ہے بلکہ سیڑھیاں اور ڈھلان سے اترنا بھی انتہائی نا پسند ہیں، امریکی میڈیا


ویب ڈیسک January 29, 2017
ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ صرف اونچائی سے نفرت ہے بلکہ سیڑھیاں اور ڈھلان سے اترنا بھی انتہائی نا پسند ہیں، امریکی میڈیا۔ فوٹو؛ فائل

دنیا کے طاقت ور ترین ملک امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اونچائی اور سیڑھیاں اترنے کے خوف میں مبتلا نکلے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے دورہ امریکا کے دوران دونوں سربراہان مملکت کی ہاتھ پکڑتے ہوئے تصاویر نے کافی مقبولیت حاصل کی اور میڈیا میں دونوں ملکوں کے درمیان قائم تعلقات کو کافی سراہا گیا لیکن اس تصویر کا دوسرا رخ کچھ اور ہے۔



دنیا میں سپر پاور کہلائے جانے والے ملک امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بڑھکیاں تو بڑی بڑی مارتے ہیں لیکن اونچائی اور سیڑھیاں اترنے سے ڈرتے ہیں۔



برطانوی میڈیا کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ(Bathmophobi) نامی صورتحال کا شکار ہیں جس میں آدمی سیڑھیاں اترتے ہوئے اور اونچائی سے خوفزدہ ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں جب برطانوی وزیراعظم کے ساتھ سیڑھیاں اتررہے تھے تو انہوں نے تھریسامے کا ہاتھ مظبوطی سے تھام لیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی ویزے کیلئے پاکستانیوں کی سخت ترین جانچ پڑتال ہوگی

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے تھریسامے کا ہاتھ اس وجہ سے نہیں تھاما تھا کہ دونوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں بلکہ ٹرمپ نے اپنے ڈر کی وجہ سے ایسا کیا، برطانوی ذرائع ابلاغ میں چلنے والی خبروں کے مطابق ٹرمپ نہ صرف اونچائی سے خوفزہ ہیں ہے بلکہ سیڑھیاں اور ڈھلوان سے اترتے ہوئے بھی انہیں ڈر لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔