فلسطینی صدرمحمود عباس آج پاکستان پہنچیں گے ترجمان دفتر خارجہ

فلسطینی صدر وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات اوروفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے، ترجمان


ویب ڈیسک January 29, 2017
فلسطینی صدر وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات اوروفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے، ترجمان ۔ فوٹو:فائل

فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطین کے صدرمحمود عباس 30 جنوری سے یکم فروری تک تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ پانچ وزراء سمیت ایک سترہ رکنی وفد بھی ہوگا۔ فلسطینی صدر دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی اوروفود کی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر اوروزیراعظم نوازشریف مشترکہ طور پر ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں نو تعمیر فلسطین کے سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے جب کہ ان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

واضح رہے فلسطین کے صدر محمود عباس کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہوگا وہ 2013 اور2015 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔