آسٹریلین فٹبالسڈنی ایف سی کے ناقابل تسخیر رہنے کا سلسلہ 17 میچز تک دراز

میلبورن کیلیے جیمز ٹروسی نے پہلے گول بنایا۔


Sports Desk January 29, 2017
میلبورن کیلیے جیمز ٹروسی نے پہلے گول بنایا ۔ فوٹو فائل

سڈنی فٹبال کلب نے آسٹریلین اے لیگ میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ 17 میچز تک دراز کرلیا۔

سڈنی نے گذشتہ دن میلبورن وکٹری کیخلاف 1-2 سے کامیابی پاکر پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کی سبقت لیکر ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی، گراہم آرنلڈ کی زیرکوچنگ کھیلنے والی سڈنی ایف سی نے خسارے میں جانے کے باوجود 10 کھلاڑیوں تک محدود رہ جانے والی میلبورن وکٹری کو قابو کرلیا ، یہ سیزن میں میلبورن وکٹری کیخلاف ان کی دوسری فتح شمار ہوئی۔

میلبورن کیلیے جیمز ٹروسی نے پہلے گول بنایا، سڈنی کا حساب ہولوسکو نے چکتا کیا جب کہ دوسرے ہاف میں برینی ایبینی نے فیصلہ کن گول بنادیا، دیگر میچز میں نیوکیسل جیٹس نے میلبورن وکٹری کیخلاف بھی 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی، برسبین روور نے سڈنی وانڈررز کو اسی مارجن سے ٹھکانے لگادیا، سینٹرل کوسٹ نے پرتھ گلوری کو 0-2 سے اپ سیٹ کردیا، ویلنگٹن فونیکس اور ایڈیلیڈ یونائیٹڈ کا مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا، جس کے بعد کیوی سائیڈ نے ٹاپ 6 میں آنے کا موقع گنوادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔