سلمان خان کو دھمکیاں دینے والا پنڈت گرفتار

پنڈت سوامی اوم نے ’’بگ باس‘‘ سیزن 10 کے سیٹ پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی تاہم پولیس نے پنٹت کو گرفتارکرلیا


ویب ڈیسک January 29, 2017
سلو میاں مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ کے سیزن 10 کی میزبانی کررہے ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے پنڈت سوامی اوم کو پولیس نے رئیلٹی شو'' بگ باس'' گھر کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

مشہور رئیلٹی شو''بگ باس'' کے سیزن 10 سے نکالے گئے پنڈت سوامی اوم کے دبنگ خان کے خلاف زہر اگلنے پر سلو میاں نے انہیں شو کے فائنل میں بلانے سے انکار کردیا تھا جس پر سوامی اوم نے شو انتظامیہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں لیکن اب انہیں شو سے قبل ہی گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان کو بھارت دشمن قرار دے دیا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ''بگ باس'' کے سیزن 10 سے نکالے گئے سوامی اوم فائنل شو میں نہ بلانے پر اسے ناکام بنانے کے لیے سیٹ پر پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی کی جس پر ممبئی پولیس نے پنڈت سوامی اوم کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شو کے فائنل تک پنڈت کو حراست میں رکھا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان شادی شدہ اور بیٹی کے باپ ہیں، سوامی اوم

واضح رہے کہ سلمان خان ''بگ باس'' کے کئی سیزن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ایک قسط کا معاوضہ 8 کروڑ سے زائد وصول کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔