معاہدے کے برخلاف نام کا استعمالدھونی نے عدالت سے رجوع کرلیا

دھونی اور موبائل کمپنی کے درمیان معاہدہ دسمبر 2012میں ختم ہوگیا تھا۔


Sports Desk January 29, 2017
دھونی اور موبائل کمپنی کے درمیان معاہدہ دسمبر 2012میں ختم ہوگیا تھا ۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنا نام استعمال کرنے والی موبائل کمپنی کے خلاف پھر عدالت میں پہنچ گئے۔

دھونی کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مذکورہ موبائل کمپنی عدالتی احکامات کے باوجود ان کے موکل کا نام اور تصاویر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے استعمال کررہی ہے۔ دھونی اور موبائل کمپنی کے درمیان معاہدہ دسمبر 2012میں ختم ہوگیا تھا تاہم کمپنی نے ان کا نام استعمال کرنا جاری رکھا، جس پر وہ 2014 میں عدالت گئے جہاں سے کمپنی کو ایسا کرنے سے روکا گیا۔ پھر گذشتہ برس عدالت سے ایک اور حکم جاری کروایا مگر کمپنی باز نہیں آئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دھونی کے بھارت میں 4 ہزارون ڈے رنز مکمل

اب دھونی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان تمام موبائل فونز اور دیگر پروڈکٹس کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا جائے جن پر ان کا نام اور تصویر استعمال کی جارہی ہے، عدالت نے اس پر کمپنی سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔