بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز نے فائرنگ میں آر پی جی 7اور اے جی ایل کی گنوں کا استعمال کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 29, 2017
بھارتی فورسز نے فائرنگ میں آر پی جی 7اور اے جی ایل کی گنوں کا استعمال کیا،آئی ایس پی آر ۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب خنجر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے ردعمل میں بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی بٹل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے آج دوپہر کے وقت فائرنگ کی گئی جس میں آر پی جی 7 اور اے جی ایل کی گنوں کا استعمال کیا گیا جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاک فوج نے بھارتی فوج سے متنفر سپاہی کو واپس بھیج دیا

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔