ابھیشک کا کیریئر بچانے کیلئے ایشوریا میدان میں آگئیں

ایشوریا نے کئی ہدایتکاروں سے ابھیشیک کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنےکی درخواست کی ہے


ویب ڈیسک January 29, 2017
ایشوریا نے کئی ہدایتکاروں سے ابھیشیک کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنےکی درخواست کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے شوہر ابھیشیک بچن کے فلمی کیرئیر کو بچانے کے لیے میدان میں آگئی ہیں۔

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے 2000 میں فلم ''ریفیوجی'' سے فلمی کیرئیر کاآغاز کیا اور اب تک متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اپنے والد کی طرح شہرت حاصل کرنے میں ناکام ہیں جب کہ ابھیشیک بچن کا فلمی کیرئیر زوال پذیر ہے جسے بچانے کے لیے ان کی اہلیہ میدان میں کود گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن نے شوہر ابھیشیک کے فلمی کیرئیر کو پٹری پر لانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اورابھیشک کے لیے بڑی فلم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ انہوں نے کئی ہدایتکاروں سے ابھیشیک کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے یہی نہیں ایشوریا نے شوہر کو مدمقابل کاسٹ نہ کرنے پر بھی کئی فلموں کی پیش کش ٹھکرادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔