یمن میں امریکی فوجی کی کارروائی میں القاعدہ کے 41 ارکان ہلاک

اپاچی ہیلی کاپٹرمیں آنے والے امریکی کمانڈوز نے یمن کے مرکزی صوبے بیدا کے ضلع رادا میں کارروائی کی۔


ویب ڈیسک January 29, 2017
کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، فوٹو:فائل

امریکی جنگی طیاروں نے یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 41 دہشت گرد اور 16 شہری مارے گئے جبکہ یمنی فوج اور باغیوں میں جھڑپوں کے دوران 100 باغی اور 19 فوجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کارروائی یینے علاقے بائیدا کے ضلع یکلا میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں القاعدہ کے 3 قبائلی سربراہوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ مرنے والوں میں 8 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے اسکول، مسجد اور اسپتال کو نشانہ بنایا۔ مرنے والوں میں القاعدہ کے سربراہ عبدالرؤف، سلطان الزہب اور سیف الوائی ال جوفی شامل ہیں۔

امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد یمن میں امریکی فوج کی یہ پہلی منظم کارروائی ہے۔ امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یمن میں فوجی کارروائی صدر ٹرمپ کی رضامندی سے کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بحیرہ احمر کے قریب یمنی شہر حدیدہ میں یمنی سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 100 باغی ہلاک ہوگئے۔ 90 باغیوں کی لاشیں حدیدہ شہر کے اسپتال میں پہنچا دی گئیں۔ جھڑپوں میں 19 یمنی فوجی بھی ہلاک ہوئے جن کی لاشیں عدن شہر کے اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |