دیس بدیس کے کھانے

اب خود بنائیں ذائقے دار کھانے۔


Shahida Rehana January 30, 2017
اب خود بنائیں ذائقے دار کھانے۔ فوٹو: نیٹ

KARACHI: مٹر مکئی کا شوربہ

اجزا:

ابلی ہوئی مٹر (آدھی پیالی)
ابلی ہوئی مکئی (آدھی پیالی)
ابلی ہوئی چنے کی دال (آدھی پیالی)
ابلے ہوئے آلو (دو عدد)
کورن فلور (چار کھانے کے چمچے)
چکن کیوب (چار عدد)
کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
لال مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
سرکہ (حسب ضرورت)
مارجرین (حسب ضرورت)
نمک (حسب ذائقہ)

ترکیب:

ابلی ہوئی مٹر، دال، مکئی کو تھوڑے پانی کے ساتھ گرائنڈر میں موٹا موٹا پیس لیں۔ ایک دیگچی میں ایک جگ پانی مارجرین، چکن کیوب، نمک، کٹی ہوئی کالی مرچ ڈال کر ایک ابال دیں، پھر اس میں مٹر والا آمیزہ شامل کر دیں۔ چولھے کی آنچ دھیمی رکھیں۔ آلو کچل لیں اور پھر یہ کچلے ہوئے آلو میں نمک اور لال مرچ شامل کر کے آدھی پیالی پانی میں ملا لیں اور دیگچی میں ڈال دیں۔ چند منٹ بعد ایک پیالی پانی میں کورن فلور ملا کے دیگچی میں ڈالیں اور تھوڑا گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ سرکہ سویا سوس یا لیموں کا رس شامل کر کے نوش کریں۔

راجما سوپ

اجزا:

ابلا ہوا لوبیا (آدھی پیالی)
باریک کٹی ہوئی گاجر (آدھی پیالی)
ہری پیاز (چار عدد)
بند گوبھی (ایک پیالی)
ابلے ہوئے نوڈلز (آدھی پیالی)
کدوکش کیا ہوا پنیر (آدھی پیالی)
ٹماٹر (ایک عدد)
آلو (ایک عدد)
تیز پات (ایک عدد)
یخنی (دو جگ)

ترکیب:

ٹماٹر اور آلو کچل لیں۔ پیاز کتر لیں اور ایک برتن میں تیل اور مکھن ملا کے اس میں پیاز تلیں، پھر لوبیا، اور گاجر تل لیں۔ یخنی میں تیز پات، کالی مرچ، دار چینی کا ٹکڑا ڈال کر ابالیں اور چھان لیں۔ اس کے بعد اس میں آلو، ٹماٹر، پنیر اور راجما دال شامل کر دیں اور دو منٹ پکائیں، اس کے بعد اس میں ہری پیاز، نوڈلز شامل کر کے چولھا بند کر دیں اور چلی سوس، سویا سوس کے ساتھ نوش کریں۔

مونگ کی دال کا شوربہ

اجزا:

ابلی ہوئی مونگ کی دال (آدھی پیالی)
ڈبل روٹی کے توس (دو عدد)
یخنی (دو گلاس)
چکن کیوب (دو عدد)
لہسن (چار جوے)
مارجرین (ایک کھانے کا چمچا)
مکھن (ایک کھانے کا چمچا)
پیاز (ایک عدد)
ہری مرچ (چار عدد)
پسی ہوئی کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
ٹماٹر کا گودا (دو کھانے کے چمچے)
دارچینی (ایک عدد چھوٹا ٹکڑا)
ادرک پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچا)
نمک (حسب ذائقہ)

ترکیب:

مارجرین اور مکھن گرم کر کے اس میں پیاز تل لیں، پھر اس میں لہسن کتر کر ڈالیں اور پھر آخر میں ٹماٹر کا گودا اور ہری مرچ شامل کر دیں۔ تمام اجزا کو دال اور چنے میں شامل کریں، پھر تمام آمیزے کو ٹھنڈا کر کے گرائنڈ کرلیں۔ آخر میں چکن کیوب، یخنی اور دار چینی ادرک، پسی کالی مرچ اور نمک شامل کر کے دو منٹ پکائیں۔ جھاگ آئے تو نکال دیں۔ شوربہ گاڑھا لگے، تو آدھی پیالی مزید پانی شامل کر دیں۔ حسب ذائقہ کھٹاس شامل کریں۔ ڈبل روٹی کے توس کا چورا کرلیں اور نوش کرتے وقت یخنی کے پیالوں میں یہ چورا کیے ہوئے توس ڈالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں