بھارت کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ جیتی ہوئی بازی ہار گیا

معین علی آخری گیند پر چھکا لگاکر ہیرو نہیں بن سکے، لوکیش راہول 71رنز بناکر نمایاں


Sports Desk January 30, 2017
بھارت نے مقابلہ 5 رنز سے جیت لیا، بمراہ نے آخری اوور میں 8 رنز نہیں بننے دیے۔ فوٹو: اے پی

ISLAMABAD: دوسرے ٹوئنٹی 20 میں انگلینڈ جیتی ہوئی بازی ہار گیا، بھارتی میڈیم پیسر جسپریت بمراہ نے 6 بالز پر درکار 8 رنز نہ بننے دیے، بھارت نے 5 رنز سے میدان مارکر سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔

دوسرے ٹی20 میچ میں انگلینڈ کو فتح کیلیے آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے، 19 ویں اوور کی آخری تین بالز پر جوز بٹلر نے اشیش نہرا کوپہلے باؤنڈری کی سیر کرائی پھر دورنز لیے اور آخر میں چھکا جڑ دیا، اس طرح آخری اوور میں کامیابی کے لیے مزید 8 رنز بنانا تھے مگر جسپریت بمراہ نے پہلی گیند پر عادتاً جوئے روٹ کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جس پر مقامی آفیشل نے انگلی اٹھانے میں دیر نہیں کی جبکہ ری پلیز میں ان سائیڈ ایج صاف دکھائی دے رہا تھا۔

بعدازاں اگلی گیند پر نئے بیٹسمین معین علی نے سنگل لے کر اسٹرائیک بٹلر کو دیا جوکہ ایک گیند ضائع کرنے کے بعد بولڈ ہوگئے۔ کرس جورڈن نے سنگل لیا تاہم معین علی کامیابی کے لیے آخری گیند پر درکار چھکا رسید نہ کرپائے۔ جوئے روٹ اوربین اسٹوکس نے 38، 38 رنز بنائے۔

اس سے قبل بھارت نے 8 وکٹ پر 144 رنز اسکور کیے، راہول نے 71 اور منیش پانڈے نے 30 رنز بنائے، بطور اوپنر ویرات کوہلی اس بار 21 رنز پر محدود رہے۔ انگلینڈ کے کرس جورڈن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں