پاکستان نے 3 سال میں 2067 ارب روپے غیر ملکی قرض لیا

اس رقم میں سے صوبوں کو صرف 217 ارب ملے، اس میں سے بھی 158 ارب پنجاب نے لیے 


INP January 30, 2017
صوبوں کو صرف 2071.47 ملین ڈالر (پاکستانی 2 کھرب 17 ارب 9 کروڑ روپے ) صوبوں کو دیے گئے۔ فوٹو فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے گزشتہ 3 برس میں 20 کھرب 67 ارب سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا جس میں سے صوبوں کو صرف 2 کھرب 17 ارب روپے سے دیے گئے۔ سب سے زیادہ 1 کھرب 58ارب روپے پنجاب کو جبکہ سب سے کم 1 ارب 44 کروڑ روپے بلوچستان کو ملے۔

موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے دوران 19723.94 ملین ڈالر (20 کھرب 67 ارب 6 کروڑ 89 لاکھ روپے پاکستانی) غیر ملکی قرضہ حاصل کیا، جس میں سے صوبوں کو صرف 2071.47 ملین ڈالر (پاکستانی 2 کھرب 17 ارب 9 کروڑ روپے ) صوبوں کو دیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق غیر ملکی قرضے کا سب سے زیادہ حصہ 1510.85ملین ڈال ر(پاکستانی 1 کھرب 58 ارب روپے سے زائد) صرف پنجاب کو دیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کو 55.22 ملین ڈالر (5ارب 78کروڑ روپے سے زائد) بلوچستان کو 13.80 ملین ڈالر (پاکستانی 1ارب 44 کروڑ روپے) اور سندھ کو 489.15 ملین ڈالر (51 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد) دیے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔