افغانستان میں فورسز کی کارروائیاں 49 جنگجو ہلاک

10ماہ میں طالبان نے19ہزارحملے کیے، فورسزنے700 آپریشن کیے، 365 شدت پسند مارے گئے، رپورٹ

آپریشن صوبہ ہلمند، ننگرہار، قندھار، فراہ، جاؤزجان، ہرات اورفریاب میں کیے گئے، منشیات کی فیکٹریاں مسمار۔ فوٹو: فائل

افغان سیکیورٹی فورسز نے 49 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 7 مختلف صوبوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں49 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ آپریشن صوبہ ہلمند، ننگرہار، قندھار، فراہ، جاؤزجان، ہرات اور فریاب میں کیے گئے جب کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں ہیروئن تیار کرنے والی لیباریٹری نما 6 فیکٹریاں تباہ کردی گئی ہیں۔


ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ10 ماہ کے دوران ملک میں طالبان نے19ہزارحملے کیے جبکہ اسی عرصے کے دوران افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کیخلاف 700 کارروائیاں کیں۔

واضح رہے کہ 10 ماہ کے دوران 2021 طالبان عسکریت پسند گرفتار کیے گئے جبکہ 365 مارے گئے۔
Load Next Story