آزاد کشمیر وادی لیپہ کے بازار میں آگ لگنے سے 85 دکانیں اور 10 مکان جل کر خاکستر ہوگئیں

فائر بریگیڈ اور آگ بجھانے والے آلات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جاسکا۔


ویب ڈیسک January 30, 2017
وادی لیپہ کے اس علاقے کا 3 سے 4 ماہ تک زمینی رابطہ منقطع رہتا ہے۔ فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کی وادی لیپہ کے مرکزی بازار میں آگ لگنے سے 85 دکانوں اور 10 مکانات سمیت 3 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

لائن آف کنٹرول پر واقع خوبصورت علاقہ وادی لیپہ کے مرکزی بازار میں آگ لگنے سے وہاں موجود محکمہ خوراک کا ہزاروں ٹن آٹے کا ڈپو بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا جب کہ 86 دکانیں اور 10 مکانات سمیت وہاں پر کھڑی 3 گاڑیاں بھی جل کر راکھ بن گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر وادی لیپہ نے بازار میں آگ لگنے کی وجہ آگ شاٹ سرکٹ بتائی ہے جب کہ فائر بریگیڈ اور آگ بجھانے والے آلات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جاسکا۔

اسسٹنٹ کمشنر راجہ عظیم نے مزید بتایا کہ برف باری کی وجہ سے راستے بند ہیں جس کی وجہ سے امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ برف باری کے باعث وادی لیپہ کے اس علاقے کا 3 سے 4 ماہ تک زمینی رابطہ منقطع رہتا ہے جس کے باعث ٹیلی فون لائن پر بات کرنا بھی غنیمت سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |