کینیڈا کے شہر کیوبیک کی مسجد میں فائرنگ سے 6 نمازی شہید
کیوبیک سٹی کی مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے اندرگھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی
کیوبیک سٹی کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 نمازی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک سٹی میں واقع مسجد میں نماز عشا ادا کی جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹرمپ سرکار کا تحفہ، ہیوسٹن میں مسجد کو آگ لگا دی گئی
صدر مسجد کمیٹی کا کہنا ہے کہ نماز عشا کے وقت مسجد میں 40 کے قریب افراد موجود تھے کہ 3 مسلح افراد نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کے مطابق مسجد پر حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پر پورا ملک سوگوار ہے اور میری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔