ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانیوں کے لیے بھی امریکا کے دروازے بند کرنے کا عندیہ

فوری طور پر ہم پاکستان جیسے ممالک کے شہریوں کو ویزے دیتے ہوئے کڑی جانچ پڑتال سے گزاریں گے، چیف آف اسٹاف وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک January 30, 2017
ٹرمپ یہ اقدامات اپنے انتخابی وعدوں کے تناظر میں کر رہے ہیں، رائنس پریبس۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی کے بعد واشنگٹن نے پاکستانیوں کے لیے بھی ویزے بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

وائٹ ہائوس کے چیف آف اسٹاف رائنس پریبس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے پابندیوں کے لیے ان 7 ممالک کوچنا ہے جن کاانتخاب کانگریس اور اوباما انتظامیہ نے کیا، یہ وہ ممالک ہیں جن میں دہشت گردی کے خطرناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹرمپ کا مسلم تارکین وطن کی بے دخلی کا فیصلہ معطل

رائنس پریبس کا کہنا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم اکثریت والے 7 ممالک ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، یمن، شام اور صومالیہ پر امیگریشن پابندی عائد کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس میں دوسرے ممالک کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جہاں اسی طرح کے مسائل ہیں جیسا کہ پاکستان اور دیگر ممالک تاہم فوری طور پر ہم پاکستان جیسے ممالک کے شہریوں کو ویزے دیتے ہوئے کڑی جانچ پڑتال سے گزاریں گے ہمیں اس فہرست کو وسیع کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ ٹرمپ یہ اقدامات اپنے انتخابی وعدوں کے تناظر میں کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں