قطری شہزادے اور سونے کے انڈے دینے والی مرغی میں فرق نہیں ترجمان پی ٹی آئی

نوازشریف کے جدہ جانے کے بعد اسحٰق ڈار نے دلبرداشتہ ہوکر بیان دیا تھا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 30, 2017
نوازشریف کے جدہ جانے کے بعد اسحٰق ڈار نے دلبرداشتہ ہوکر تمام بیان دے دیئے تھے، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار حدیبیہ پیپرز کیس کے وعدہ معاف گواہ تھے جب کہ قطری شہزادے اور سونے کے انڈے دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں 2 منی ٹریل کا معاملہ چل رہا ہے جن میں سے ایک اسحاق ڈار کے گرد گھومتی ہے، عدالت میں کہا جارہا ہے کہ اسحاق ڈار کا بیان تشدد کی وجہ سے دیا گیا جب کہ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے، اسحاق ڈارشریف خاندان کے مالی مفادات کے محافظ تھے، نوازشریف جب جدہ چلے گئے تو اسحاق ڈار کو بہت دکھ تھا اور وہ حدیبیہ پیپرزکیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق نیب کا ریکارڈ پیش


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ منروا کمپنی کی دستاویزات پر مریم کے دستخط جعلی ہیں، اب کہا جارہا ہے مریم کو دستخطوں کا اختیار حسین نواز نے دیا، 3 جعلی اکاؤنٹس پاکستان اور لندن میں کھولے گئے اور پہلے پیسا باہر بھیجا گیا اور اس کے ذریعے کالا دھن سفید کیا گیا، ان جائیدادوں کے اصل مالک نوازشریف ہیں، قطری شہزادے اور سونے کی انڈے دینے والی مرغی میں فرق نہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔