بھارتی فلموں میں کام کے لیے آڈیشن کی باتیں مضحکہ خیز ہیں ماہرہ خان

میری تمام چیزوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، ماہرہ خان


ویب ڈیسک January 30, 2017
میری تمام چیزوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، ماہرہ خان۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنے اور آڈیشن دینے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم رئیس میں شاندار ڈیبیو کیا ہے، ریلیز سے قبل ہی فلم کے گانوں نے سرحد کے دونوں پار کافی دھوم مچائی اور اب فلم میں ماہرہ خان کی ادکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : "رئیس" نے 4 دن میں 75 کروڑ روپے کمالیے

فلم کی ریلیز سے قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ حالت کے باعث ماہرہ خان فلم کی پروموشن کے لیے بھارت نہیں جاسکیں تاہم ایک ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان رئیس میں کام ملنے سے پہلے ممبئی میں ٹھہری تھیں اور بھارتی فلموں میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہی تھیں، اس کے لیے انہوں نے کئی فلموں میں آڈیشن بھی دیے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کنگ خان نے ماہرہ کو لاجواب اداکارہ قرار دیدیا



ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر ان تمام باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام چیزوں کو غلط انداز میں بیان کیا گیا ہے اور ویڈیوز کو بھی سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا لہذا ایسی تمام چیزیں مضحکہ خیز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں