چہلم شہدائے کربلا ملک کے مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رہے گی

موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔


ویب ڈیسک January 02, 2013
موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔ فوٹو: ایکسپریس

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر آج ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک لاہور، ملتان اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے 18، سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت 6، بلوچستان میں کوئٹہ، جعفر آباد اور جھل مگسی سمیت 9 جبکہ خیبر پختوانخوا میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور بنوں سمیت 6 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

واضح رہے کہ کس بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں 3 روز جبکہ لاہور اور پشاور سیت کئی شہروں میں ایک روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں