عمران خان چندے کا پیسے ادھر ادھر کرکے اسپتال چلا رہے ہیں خواجہ آصف

پاناما لیکس میں پی ٹی آئی الزام برائے الزام کا کھیل کھیل رہی ہے، طارق فضل چوہدری


ویب ڈیسک January 30, 2017
خواجہ آصف کا پاناما کیس پر تبصرے سے گریز۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا ماحول بہتر بنانا سب جماعتوں کی ذمہ داری ہے تاہم چند روز قبل اسمبلی میں ہونے والے واقعہ کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہتر بنانا سب جماعتوں کی ذمہ داری ہے لیکن چند روز قبل قومی اسمبلی میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جب ایک جماعت کے رکن بات کر رہے ہوں تو دوسری جماعت والے مداخلت نہیں کریں گے لیکن تحریک انصاف کے اراکین نے اس کی پاسداری نہیں کی اور سب سے پہلے نعرے بازی شروع کر کے اسمبلی کا ماحول خراب کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کو ان کی ناعاقبت اندیشی شکست تک لے آئی، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنے پیسے سے اسپتال چلا رہا ہے جبکہ عمران خان چندے کا پیسہ ادھر ادھر کر کے اسپتال چلا رہے ہیں۔ پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس پر کوئی بات نہیں کر سکتا۔

وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس پاناما لیکس کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ہیں، پی ٹی آئی الزام برائے الزام کا کھیل کھیل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں