آئی سی سی ٹاسک فورس چیف دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ آئی سی سی ٹاسک فورس چیف اور سیکیورٹی ماہر کے دورہ کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے


Sports Desk January 30, 2017
پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ آئی سی سی ٹاسک فورس چیف اور سیکیورٹی ماہر کے دورہ کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد آج واپس روانہ ہو گئے۔

آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک پاکستان کے2 روزہ دورے کے بعد آج واپس روانہ ہو گئے،انہوں نے دورے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پولیس حکام سے ملاقاتیں کیں اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے امکانات کا جائزہ لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جائلز کلارک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کیلیے پرامید

آئی سی سی کے سکیورٹی ایکسپرٹ بھی ان کے ہمراہ تھے، پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ آئی سی سی ٹاسک فورس چیف اور سیکیورٹی ماہر کے دورہ کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں