پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانا چاہتے ہیں نجم سیٹھی

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے کیلیے غیرملکی پلیئرز سے دبئی میں بات چیت ہو گی، نجم سیٹھی


Sports Reporter January 30, 2017
سپر لیگ سے قومی ٹیم کیلیے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنینشل کرکٹ واپس لانا چاہتے ہیں۔

[poll id="1313"]

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے اور پی ایس ایل اس کا ایک ذریعہ ہے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے سے امید ہے کہ اسی سال غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پی ایس ایل نے پی سی بی کا کلچرتبدیل کردیا

نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیکا اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کمپنی سے بات چیت کریں گے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی صرف کھیل کی واپسی ہی نہیں بلکہ اس سے دنیا بھر میں پرامن پاکستان کا تاثر اجاگر ہو گا، پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد سے پاکستان کے حوالے سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا جبکہ سپر لیگ سے قومی ٹیم کیلیے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں