اسکرپٹ پڑھ کر ہی فلم سائن کرتی ہوںچترنگدا سنگھ

کام کے معاملے میں کافی اصول پسند ہوں۔ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی فلم میں کام کا فیصلہ کرتی ہوں


Net News January 02, 2013
بولڈ سین کراتے ہوئے بھی اپنی حدود کا خیال رکھتی ہوں،چترانگدہ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ چترنگدا سنگھ نے کہا ہے کہ وہ بولڈ سین کی عکسبندی کرواتے ہوئے بھی اپنی حدود کا دھیان رکھتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ذرایع کے مطابق اداکارہ چترانگدہ جنہوں نے حال میں اپنی فلم''انکار'' کی عکسبندی مکمل کروائی ہے ، نے کہا ہے کہ وہ بولڈ سین کراتے ہوئے بھی اپنی حدود کا خیال رکھتی ہیں وہ جانتی ہیں کہ کہاں نہیں کہنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ کام کے معاملے میں کافی اصولی ہیں۔ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد وہ فلم میں کام کا فیصلہ کرتی ہیں۔

1

 

اسی لیے ان کی فلموں کی تعداد کم ہے۔ اداکارہ نے اپنی نئی فلم انکار جس میں ان کے مد مقابل اداکار ارجن رام پال نظر آئیں گے، نے کہا کہ وہ فلم کے حوالے سے کافی پرامید ہیں ۔ فلم کی کہانی ملازمت کی جگہوں پرخواتین کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے انھیں یقین ہے کہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوگی اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں