شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

اب ٹوئنٹی 20 لیگ کرکٹ کے مزے لینا چاہتا ہوں، شاہد آفریدی


Sports Desk January 30, 2017
لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے، شاہد آفریدی۔ فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی تھی کھیل چکا ہوں اب ٹوئنٹی 20 لیگز ہی کھیلوں گا۔

سابق کپتان ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں، صرف ٹوئنٹی 20 میچز میں ملک کی نمائندگی کرتے رہے ہیںِ، اس فارمیٹ میں بھی اپنا آخری میچ انہوں نے گزشتہ سال مارچ میں بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران کھیلا تھا۔ جامعہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ سابق کپتان عمران خان کی جانب سے میری فٹنس کی تعریف کا مطلب ہے کہ میں ابھی مزید کھیل سکتا ہوں لیکن میں نے جتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی تھی وہ کھیل چکا ہوں، اب ٹوئنٹی 20 لیگ کرکٹ کے مزے لینا چاہتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانا چاہتے ہیں

شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین فائٹر اور ٹیم کی قیادت کے لیے موزوں ترین ہیں، تینوں فارمیٹس میں انہیں قیادت سونپنا بورڈ کا اچھا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے لیکن ملکی کرکٹ کو لیگ کے اصل فوائد تب ہی حاصل ہو سکتے ہیں جب تمام میچز پاکستان میں ہوں اور لاہور کے علاوہ کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی میچز کھیلے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں