بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ پروڈیوسر بن گئے

فلم بنانے کا مقصد لوگوں میں یہ شعوراجاگر کرنا تھا کہ والدین اور اولاد کے درمیان رابطہ ہوتا کتنا ضروری ہے۔


Net News January 02, 2013
بچے خوف کے مارے اپنے والدین سے بات نہیں کرسکتے اور ذہنی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ رتیش دیش مکھ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ پروڈیوسر بن گئے۔ اداکار رتیش دیش مکھ نے حال میں مراٹھی فلم ''بالک پالک'' کی پیش کش دی ہے ۔

فلم کے ہدایتکار ہتیندرا ٹھاکر اور روی جادو ہیں ۔ مذکورہ فلم ایک حساس موضوع پر بنائی گئی ہے۔ اداکار رتیش دیش مکھ نے فلم کے پریمئر کے موقع پر کہا کہ اس فلم کوبنانے کا مقصد لوگوں میں یہ شعوراجاگر کرنا تھا کہ والدین اور اولاد کے درمیان رابطہ ہوتا کتنا ضروری ہے تاکہ اولاد اپنے والدین سے ہر طرح کی بات کرسکے۔

آج کل بچوں کوجنسی ہراساں کیا جاتا ہے اوربچے خوف کے مارے اپنے والدین سے بات نہیں کرسکتے اور ذہنی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ فلم اس حساس موضوع کو لے کر بنائی گئی ہے انھیں یقین ہے کہ ان کی یہ کاوش کامیاب ہوگی اورنیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں