بی جے پی رہنما کا سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کیلیے انعام کا اعلان

جولوگ ہماری تاریخ کو مسخ کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں انہیں مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا،رہنما بھارتی حکمران جماعت


ویب ڈیسک January 30, 2017
گزشتہ دنوں مشتعل افراد نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی،فوٹو:فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو جوتار مارنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکمران پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اکلیش خاندیلوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (فیس بک) پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ بالی ووڈ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کو انعام دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی پر مشتعل افراد کا حملہ

ایک انٹریومیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو اعلان کیا اس پر شرمندگی نہیں جب کہ ایسی فلمی شخصیات جو ہماری تاریخ کو مسخ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ایسی قوتوں کو لگام دینا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس پوسٹ کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اکلیش کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں مشتعل افراد نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''پدماوتی'' کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔