فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے جیا علی

قیام پاکستان کے بعد فلم انڈسٹری کو جس محنت سے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا تھا بعد میں آنیوالوں نے اس پیچھے دھکیل دیا۔

فارمولہ فلموں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی رہی سہی کسر بھی نکال دی، جیا علی۔ فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری کی حالت کو دیکھ کر بے حد دکھ ہوتا ہے' مگر افسوس اس کی بحالی کے لیے کسی بھی سطح پر کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی نہیں بلکہ ہر شعبہ میں پلاننگ کا فقدان ہے ' جس کے نتیجے میں فلم ٹریڈ آج اس حالت کو پہنچی ہے۔ فلم انڈسٹری نے قیام پاکستان کے بعد جس محنت اور لگن کے ساتھ اپنے پائوں پر کھڑی ہوئی تھی ' بعد میں آنیوالوں نے اس کو مزید آگے لے جانے کی بجائے پیچھے دھکیل دیا۔


جیا علی نے کہا کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت لگ رہاتھا کہ یہ دوبارہ سے اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوجائے گی 'مگر کچھ عرصہ بعد ہی فارمولہ فلموں کا دور دوبارہ شروع ہوگیا۔ اس فارمولہ فلموں نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ جیا علی نے کہا کہ فلم آج بھی میرا پہلا شوق ہے' مگر جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں اس میں کوئی بھی کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی وی مصروفیات کے باعث لاہور 'کراچی آنا جانا لگا رہتا ہے مگر اگر آج بھی مجھے کسی اچھی فلم کی آفر ہوتو کرنے کو تیار ہوں۔
Load Next Story