معین خان نے بھی سرفراز کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی حمایت کردی

پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہوں،معین خان


Sports Desk January 30, 2017
پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیارہوں،معین خان . فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بھی سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی حمایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اظہر علی پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حقدار نہیں ہیں، ان کو قیادت سے قبل سکواڈ میں اپنی جگہ بنانی ہوگی۔

[poll id="1313"]

 

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ اظہر کو براہ راست ٹیم میں شامل کرتے ہوئے قیادت سونپ دی گئی اور میں نے ہمیشہ اس فیصلے کی مخالفت کی، انہیں ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے بعد ہی کپتان بنانا چاہیے تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :چیف سلیکٹر کا بیان پی سی بی کو کھٹکنے لگا

معین خان نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کیلئے شاہد آفریدی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین میں تینوں طرز کی کرکٹ میں قیادت کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات انجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پی سی بی نے اگر کوئی ذمہ داری دی تو اسے بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔