پاکستان میں بہت عزت ملی بھارت میں کام نہیں کیاحنا دلپذیر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ایک بار پھر اپنا کھویا ہواوقار حاصل کیا ہےمسقتبل میں مزید بہتری آئےگی۔


Showbiz Reporter January 03, 2013
پاکستان میں اردو کا غلط استعمال دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے، حنا دل پزیر ۔ فوٹو : فائل

JAMMU: اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں بے پناہ عزت ملی ہے ہندوستان سے متعدد بار ڈراموں اور پروگرامز کے لیے آفر ہوئی مگر میں نے قبول نہیں کی صرف اس وجہ سے کہ مجھے کوئی خواہش نہیں کہ باہر جاکر کام کروں میں اپنے محدودوسائل میں خوش ہوں ہاں اگر کبھی اعزازی طور پر کسی تقریب میں پاکستان کی نمایندگی کے لیے دعوت آئی تو ضرور جائوں گی۔

نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ایک بار پھر اپنا کھویا ہواوقار حاصل کیا ہے فنکار محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں مسقتبل میں مزید بہتری آئیگی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اردو کا غلط استعمال دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے ہمارے نوجوان اگر اردو درست انداز میں نہیں بولتے تو سرکاری سطح پر اس کے لیے اقدامات ہونے چاہیے تاکہ ہم بہتری کی طرف جائیں کوئی بھی بات اپنا توازن کھوتی ہے تو صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے اردو بڑی زبان ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں اس کی ترقی میں ہمیں مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں