’’عینک والا جن‘‘ کا مقبول کردار ’’بل بتوڑی‘‘ ایک بار پھر اداکاری کرتی نظر آئیں گی

نصرت آراء بیگم اسٹیج ڈرامہ ’’بچوں کی دنیا‘‘ سے دوبارہ اداکاری کا آغاز کریں گی۔


ویب ڈیسک January 30, 2017
نصرت آراء بیگم اسٹیج ڈرامہ ’’بچوں کی دنیا‘‘ سے دوبارہ اداکاری کا آغاز کریں گی۔ فوٹو؛ ٹریبیون

بچوں کے مشہور ڈرامے ''عینک والا جن'' میں ''بل بتوڑی'' کے معروف کردار سے اداکاری کرنے والی نصرت آراء بیگم ایک بار پھر اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ماضی میں چلنے والے بچوں کے معروف ڈرامے ''عینک والا جن'' کا مقبول کردار ''بل بتوڑی'' ادا کرنے والی نصرت آراء بیگم ایک بار پھر سے اداکاری کے میدان میں جوہر دکھانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور انہیں پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ ''بچوں کی دنیا'' میں کام کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''بل بتوڑی'' نصرت آراء بیگم کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا



نصرت آراء بیگم لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر میں 5 فروری سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے '' بچوں کی دنیا'' سے دوبارہ اداکاری کا آغاز کریں گی جو ہر اتوار کو پیش کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عینک والا جن کی ''بل بتوڑی'' نصرت آرا پر فالج کا حملہ

واضح رہے گزشتہ دنوں اداکارہ نصرت آراء بیگم کی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار نے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد ان کے علاج معالجے کے اخراجات کے لیے حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔