زیادہ ایس ایم ایس کرناذہنی اور جسمانی نقصان کا سبب

تحقیق کے مطابق زیادہ ایس ایم ایس اور سماجی ویب سائٹس کے استعمال سے نوجوان زیادہ خطرناک رویہ بھی اختیار کرتے ہیں۔


Net News/Net News January 03, 2013
تحقیق کے مطابق زیادہ ایس ایم ایس بڑھتے بچوں کی ذہنی نشو ونما کے لئے نقصان دہ ہے فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ ایس ایم ایس کرنے والے ایک امریکی ڈاکٹر نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ نوجوان بچوں میں زیادہ ایس ایم ایس بھیجنا ان کی صحت کے لیے مضر ہے۔

ڈاکٹر اسکاٹ فرینک نے بتایا کہ جو نوجوان بچے ایک دن میں ایک سو بیس ایس ایم ایس بھیجتے ہیں ان کی ذہنی قوت میں کمی کے امکانات زیادہ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ تحقیق کے مطابق زیادہ ایس ایم ایس کرنا اور سماجی ویب سائٹس کے استعمال سے نوجوان زیادہ خطرناک رویہ بھی اختیار کرتے ہیں۔

ان کی صحت کے لیے بھی خطرات پیدا ہوتے ہیں ،ان کی اعصابی کمزوری انھیں ذہنی طور پر بھی کمزور بنادیتی ہے ۔ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بہت زیادہ استعمال کرنے والے افراد غلط کاموں کی طرف زیادہ مائل ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹر اسکاٹ نے چار ہزار ہائی اسکول کے طلبہ پر اپنی تحقیق کی۔

ان طلبہ کی عمریں تیرہ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھیں۔ان طلبہ میں سے بیس فیصد وہ تھے جو چھٹی کے دنوں کے علاوہ ایک سو بیس سے زائد ایس ایم ایس بھیجتے تھے۔ان طلبہ کے رہن سہن اور معاشی حیثیت کی مدِ نطر رکھتے ہوئے یہ معلوم ہوا کہ ان طلبہ کا زیادہ ایس ایم ایس بھیجنے والوں کا رویہ ٹھیک نہیں پایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں