پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کا ہنگامہ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس میں وزیرقانون راناثناءاللہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔
اپوزیشن کی نعرے بازی کےجواب میں حکومتی اراکین نے بھی نعرے بازی کی تاہم رانا ثناء اللہ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ایسے ہی شور شرابہ کرتی رہے گی، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں پریشرگروپ بن چکی ہے جب کہ پی ٹی آئی نے اے ٹی ایم مشینوں کو تحفظ دینے کے لیے ریفرنس جمع کروایا ہے۔ رانا ثناءاللہ کے بیان پر اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔