ٹینس رینکنگسرینا نمبرون بن گئیں اورراجرفیڈررکی بھی ٹاپ 10 میں واپسی

اینڈی مرے بدستور پہلے اور نوواک جوکووچ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔


Sports Desk January 30, 2017
اینڈی مرے بدستور پہلے اور نوواک جوکووچ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔ فوٹو فائل

ٹینس کی رینکنگ میں امریکی سپراسٹار سرینا ولیمز دوبارہ عالمی نمبرون پلیئر بن گئیں جب کہ مینز سنگلز میں فیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیت کر عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ 10 میں جگہ بنالی۔

ٹینس کی نئی رینکنگ میں امریکی سپراسٹار سرینا ولیمز پیر کو باضابطہ طور پر دوبارہ عالمی نمبرون پلیئر بن گئیں، ایک درجے تنزلی پر اینجلیک کیربر کو دوسری پوزیشن پر جانا پڑگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرینا نے آسٹریلین اوپن جیت کر اسٹیفی گراف کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلین اوپن کی کوارٹر فائنلسٹ کیرولینا پلسکووا نے 2 درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن لے لی، پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کیربر کو مات دینے والی امریکی کھلاڑی کوکو وینڈی ویگ 15 درجے کی چھلانگ لگا کرٹاپ 20 میں شامل ہوگئیں۔ دوسری جانب مینز سنگلز میں فیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیت کر عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ 10 میں جگہ بنالی، 7 درجے ترقی نے انھیں 10 ویں پوزیشن کا حقدار قرار دے دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :راجرفیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیت لیا

رافیل نڈال نے بھی 3 درجے ترقی ملنے پر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، اینڈی مرے بدستور پہلے اور نوواک جوکووچ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، واورنیکا نے میلوس راؤنک کو پیچھے دھکیل کر تیسری پوزیشن ہتھیالی جب کہ کینیڈین پلیئر کو تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا، جرمن پلیئر مسچا زیوریف 15 درجے کی چھلانگ لگاکر35ویں نمبر پر آگئے، یہ ان کی بہترین کیریئر رینکنگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔