ٹوئنٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپپاکستان کا فاتحانہ آغاز

عمدہ بیٹنگ پر بدر منیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


Sports Reporter January 30, 2017
عمدہ بیٹنگ پر بدر منیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے ٹوئنٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو ہراتے ہوئے فاتحانہ آغاز کردیا، بدرمنیر کے 35 گیندوں پر 92 رنز کی بدولت 113 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے آٹھویں اوور میں حاصل کرلیا۔

نئی دہلی کے سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 112 رنز بنا پائے۔ میک کاسکل 27 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بیٹسمین رہے، پاکستان کی طرف سے محمد جمیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستانی کرکٹرز کو بھارتی ویزے جاری

113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بدر منیر کی جارحانہ اننگز کی بدولت 7.1 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، اوپننگ بیٹسمین نے ایک چھکے اور17چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، محسن خان 15رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، عمدہ بیٹنگ پر بدر منیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستانی ٹیم کا یکم فروری کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔