پروٹوکول کے ساتھ ہیوی بائیک چلانے پر فیصل واوڈا تنقید کی زد میں

تحریک انصاف کے رہنما کے اس اقدام پر عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک January 30, 2017
تحریک انصاف کے رہنما کے اس اقدام پر عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فوٹو؛ ویڈیو گریب یوٹیوب

HARIPUR: تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کراچی کی سڑکوں پر اپنے پروٹوکول کے ساتھ ہیوی بائیک چلائی جس پر انہیں عوام کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔


کراچی میں غالباً ڈیفنس کے ایک مصروف تجارتی علاقے میں فیصل واوڈا کو لوگ اس وقت اپنی ہیوی بائیک چلاتے دیکھ کر حیران رہ گئے جب ان کےعقب میں ان کا پروٹوکول موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔



فیصل واوڈا کی ویڈیو کسی نے اپنے موبائل فون سے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو یہ تیزی سے وائرل ہوئی اور لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ قومی رہنما کا ایک غیرسنجیدہ عمل ہے جب کہ ایک خاتون نے کہا کہ فیصل واوڈا نے بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلائی اور ان کی بائیک کی حفاظت کے لیے چار موبائل ان کے ساتھ چل رہی تھیں۔



ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے لیکن فیصل واوڈا کا یہ قدم اس کی نفی کرتا ہے۔

https://twitter.com/PakistanStats/status/826008458696732672

ایک اور ٹویٹ میں فیصل واوڈا کو عوامی ٹیکس کی رقم ضائع کرنے کا ذمے دار کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |