بھارتی سپریم کورٹ نے ماہر انسداد بدعنوانی کو کرکٹ بورڈ کا نگران بنادیا

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے معاملات کی نگرانی کیلیے 4 رکنی کمیٹی کا تقرر کیا گیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے معاملات کی نگرانی کیلیے 4 رکنی کمیٹی کا تقرر کیا گیا ۔ فوٹو: فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے ماہر انسداد بدعنوانی کو کرکٹ بورڈ کا نگران بنادیا۔

سابق گورنمنٹ آڈیٹر ونود رائے نے سابقہ حکومت کے دوران کرپشن کے بڑے کیسز بے نقاب کیے تھے، وہ ان معاملات میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔


اس خبرکو بھی پڑھیں :بھارتی سپریم کورٹ نے بورڈ سے تین نام مانگ لیے

سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے معاملات کی نگرانی کیلیے 4 رکنی کمیٹی کا تقرر کیا گیا، سربراہ ونود رائے ہوں گے جب کہ اس میں معروف تاریخ دان راما چندرا گوہا، بینکر وکرم لیمیا اور بھارت کی سابق ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان ڈینا ایڈلجی شامل ہیں۔
Load Next Story