اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش
پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 4 روپے 16 پیسے تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
KARACHI:
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 29 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سمری میں پیٹرول 4 روپے 16 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل 12 روپے 53 پیسے اور مٹی کا تیل 16 روپے 71 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے ایچ او بی سی کی قیمت میں بھی 12 روپے 49 پیسے تک ہوشربا اضافے کی تجویز دی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول ایک روپیہ 77 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹرمہنگا کردیا تھا جب کہ اب دوبارہ اوگرا کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے۔