نائیجیریا کا 100 سے زائد بیویاں رکھنے والا شخص چل بسا

93 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے معمر شخص کے 200 سے زائد بچے تھے۔


ویب ڈیسک January 30, 2017
93 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے معمر شخص کے 200 سے زائد بچے تھے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: 100 سے زائد شادیاں کرنے والا نائیجیریا کا معمر شہری 93 برس کی عمر میں انتقال کرگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد بیلو ابوبکر نامی شخص طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں انتقال کرگیا، وہ نائیجریاں میں 100 سے زائد شادیوں کے حوالے سے مشہور تھا تاہم اس کی شادیوں سے متعلق متضاد رپورٹس پائی جاتی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکر کی ''86'' بیویاں تھیں تاہم مقامی نائیجرین اخبار ''ڈیلی ٹرسٹ'' نے اس معمر شخص کی 130 شادیوں سے متعلق بتایا ہے۔

ایک اور اخبار نے دعویٰ کیا کہ ابوبکر نے 107 شادیاں کررکھی تھیں لیکن وہ 10 بیویوں کو طلاق دے چکا تھا جب کہ ابوبکر کے بچوں کے حوالے سے بھی مختلف رپورٹس ہیں تاہم اکثر رپورٹس میں اس کے 203 بچوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ مرنے سے قبل ایک انٹریو میں مرحوم ابوبکر کا کہنا تھا کہ میرا وقت قریب آچکا ہے کیوں کہ میرا زیادہ سے زیادہ شادیاں کرنے کا ہدف مکمل ہوچکا ہے اور اب میں خالق حقیقی سے ملنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ نائیجیرین اخبار کی جانب سے اس معمر شخص کی موت کا دعویٰ کیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ابوبکر کی موت کی خبریں چلتی رہی ہیں تاہم اس بار برطانوی نشریاتی ادارے نے جنازے سے متعلق بھی تفصیل جاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں