حکمران و اتحادی الیکشن کا التوا چاہتے ہیں صاحبزادہ زبیر

طویل عرصے سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے اب پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔


Numainda Express January 03, 2013
فوج کو دعوت دینے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، صاحبزادہ ابول خیر محمد زبیر۔ فوٹو: فائل

جمعیت علما پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ حکمراں اور اتحادی اقتدار سے چمٹے رہنے کیلیے الیکشن کا التوا چاہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پہلے احتساب اور پھر انتخاب کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، فوج کو دعوت دینے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، انقلاب کی بڑکیں مارنے والوں کے کارناموں سے قوم بخوبی واقف ہے۔ وہ پارٹی رہنمائوں مفتی محمد شریف سعیدی، مولانا محمد صادق سعیدی اور مولانا مشتاق نقشبندی پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ناظم علی آرائیں، صوفی عبدالکریم، قاری محمد سلیمان اعوان اور سید عبدالغنی شاہ بھی موجود تھے۔

صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ طویل عرصے سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے اب پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں، قوم کے مشکل کشاؤں کی اپنی زندگیاں تضادات کا شکار ہیں، مفاد پرستی پر مبنی سیاست ان کا وتیرہ رہی ہے، پہلے جنرل ضیاء پھر مشرف اور اب پھر فوج کی چھتری تلے چور دروازے سے اقتدار کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک میں بحران پیدا کرنے والے اسٹبلشمنٹ کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی انتخابات کے التواء کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ہی قوم کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، کرپٹ فرسودہ نظام نے بیرونی ایجنٹوںکو سپورٹ کیا ہے، ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کے لیے قوم دیانت دار قیادت کا انتخاب کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں