حکومت اور اپوزیشن میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم كی تحریك استحقاق پر قانون كے مطابق فیصلہ كریں گے، اسپیکر ایاز صادق


ویب ڈیسک January 30, 2017
وزیراعظم كی تحریک استحقاق پر قانون كے مطابق فیصلہ كریں گے، اسپیکر ایاز صادق، فوٹو؛ فائل

اسپیكرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق كی حكومت اور اپوزیشن میں مصالحتی كوششیں كامیاب ہوگئیں اور دونوں جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی كے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر كی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں كا اجلاس ہوا جس میں تحریك انصاف كے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، آفتاب شیر پاؤ، طارق بشیر چیمہ اور شیخ صلاح الدین نے شركت كی۔ ذرائع كے مطابق اجلاس میں اپوزیشن كی جانب سے قومی اسمبلی كے اجلاس كے متعلق مشتركہ حكمت عملی پر غو ر كیا گیا اور فیصلہ كیا گیا كہ اپوزیشن وزیراعظم كے خلاف تحریك استحقاق واپس نہیں لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیكرقومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات كركے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ كردیا ہے، اسپیكر نے اپوزیشن رہنماؤں كو حكومت سے كیے گئے رابطوں پر اعتماد میں لیا، اپوزیشن كی جانب سے اسپیكرقومی اسمبلی سے مطالبہ كیا گیا كہ 26 جنوری كو قومی اسمبلی میں جو واقع پیش آیا وہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے، اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات كے بعد اسپیكرقومی اسمبلی وزیر قانون زاہد حامد كے چیمبر میں گئے اور ان سے اپوزیشن كے مطالبات پر مشاورت كی جس كے بعد اپنے چیمبر میں واپس آئے تو حكومتی وزرا بھی ان كے ہمراہ آئے اور حكومتی و اپوزیشن جماعتوں كا اجلاس اسپیكرقومی اسمبلی كی زیر صدار ت ہوا۔

اجلاس میں اسپیكرقومی اسمبلی نے كہا كہ معاملے كو افہام و تفہیم سے حل كیا جائے گا، معاملات كو حل كرنے كے لیے بات چیت جاری ہے، وزیراعظم كی تحریك استحقاق پر قانون كے مطابق فیصلہ كریں گے۔ ذرائع كے مطابق اپوزیشن نے اسپیكرقومی اسمبلی سے مطالبہ كیا كہ وزیراعظم كے خلاف تحریك استحقاق كو متعلقہ كمیٹی كے سپرد كیا جائے، اگر وزیراعظم كی تحریك استحقاق پر فیصلہ نہ ہوا تو ایوان كا ماحول خوشگوار ركھنے كی یقنین دہانی نہیں كراسكتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں