شوگر مل گودام میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

ٹنڈومحمد خان کا فائر ٹینڈر خراب ہونے کی وجہ سے ماتلی، بلڑی شاہ کریم اور حیدرآباد کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے۔

دوسرے علاقوں سے فائر ٹینڈرز طلب ،ڈھائی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان کے علاقے سیری کی مقامی شوگر مل میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے سیری میں حیدرآباد روڈ پر واقع مقامی شوگر مل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے بھگدڑ مچ گئی لیکن شوگر مل میں کوئی فائر سسٹم موجود نہ ہونے کے باعث مل کے مزدوروں نے پائپ اور بالٹیوں کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔




فائر بریگیڈ ٹنڈومحمد خان اطلاع کی گئی تاہم وہاں کا فائر ٹینڈر خراب ہونے کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ ماتلی، بلڑی شاہ کریم اور حیدرآباد سٹی کے فائر ٹینڈرز وہاں پہنچے جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم آتشزدگی کے واقعے میں گودام میں رکھے لاکھوں روپے مالیت کے چینی کے خالی بوریاں اور دیگر سامان جل گیا۔
Load Next Story