میری نظر بندی کے احکامات واشنگٹن سے آئے ہیں حافظ سعید

کشمیر کے مسئلے پر نریندر مودی کی جان نہیں چھوٹے گی، حافظ سعید

کشمیر کے مسئلے پر نریندر مودی کی جان نہیں چھوٹے گی، حافظ سعید، فوٹو؛ فائل

جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کا کہنا ہےکہ میری نظری بندی کے احکامات اسلام آباد سے نہیں واشنگٹن سے آئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے نظر بند کیے جانے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ میری نظری بندی کے احکامات اسلام آباد سے نہیں واشنگٹن سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آزادی اور سالمیت کو ہر قیمت پر قائم رکھیں گے کیونکہ پاکستان کی سالمیت ہی کشمیر کی آزادی بن سکتی ہے، پاکستان کو کشمیری عوام کے ساتھ کے کھڑے ہونا چاہیے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید 6 ماہ کے لیے نظر بند

حافظ سعید نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر نریندر مودی کی جان نہیں چھوٹے گی، ہم 5 فروری کو قومی یکجہتی سے کشمیر ڈے منائیں گے، کشمیر ڈے پر ریلیاں اور سیمینار پہلے سے بڑھ کر ہوں گے۔
Load Next Story