بھارتی امپائر کی ’دھاندلی‘ پر انگلش ٹیم بھڑک اٹھی
کوہلی کیخلاف واضح فیصلے سے گریز،روٹ کوبیٹ پیڈ پرایل بی ڈبلیوقرار دے دیا
دوسرے ٹوئنٹی 20 میں بھارتی امپائر کی 'دھاندلی'پر انگلش ٹیم بھڑک اٹھی۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناگپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں امپائرنگ کا معیار انتہائی ناقص تھا خاص طور پر مقامی امپائر شمس الدین نے 2 اہم مواقع پر بھارت کو بھرپور مدد فراہم کی۔ پہلے انہوں نے ویرات کوہلی کو کرس جورڈن کی گیند پر ناٹ آؤٹ قرار دیا جبکہ وہ واضح ایل بی ڈبلیو تھے، اس وقت بھارتی کپتان کا اسکور7 تھا، چانس ملنے کے بعد انھوں نے مزید 14 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، پھر شمس الدین نے ہی آخری اوور میں جوئے روٹ کے خلاف غلط فیصلہ دے کر میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، اس وقت مہمان ٹیم کو فتح کیلیے آخری 6 بالز پر 8 رنز چاہیے تھے، امپائر نے روٹ کو جسپریت بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا جبکہ گیند کو پیڈ سے قبل بیٹ کے اندرونی کنارے سے ٹکراتے صاف دیکھا گیا تھا۔ ویسے بھی گیند کی ڈائریکشن ایسی تھی کہ وہ پیڈ پر لگتی تب بھی ایل بی ڈبلیو نہ ہوتا۔
ادھر سیٹ بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرپائی اور 6 رنز سے ہارگئی تھی۔ اس دھاندلی پر برہم انگلش کپتان ایون مورگن نے معاملہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اٹھانے کا اعلان کرنے کے ساتھ مختصر ترین فارمیٹ میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ جب دیگر فارمیٹس میں ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے توپھر اس طرز میں کیا مسئلہ ہے؟
واضح رہے کہ اگر یہ باہمی سیریز کے بجائے کسی ورلڈ کپ کا مقابلہ ہوتا یا پھر فائنل کھیلا جارہا ہوتا تو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔