گھر لوٹنے والے 5 پاکستانی بلاگرز میں سے 2 بیرون ملک روانہ

وقاص گورایہ اور عاصم سعید خودکولاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک گئے ،اہلخانہ کی تصدیق


INP January 31, 2017
5 مقامی بلاگرز میں سے 2 اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

PORTLAND: پاکستان کے مختلف شہروں سے اچانک لاپتہ ہو جانے کے کئی ہفتے بعد خود ہی واپس لوٹنے والے 5 مقامی بلاگرز میں سے 2 اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے اچانک لاپتہ ہو جانے کے کئی ہفتے بعد واپس لوٹنے والے 5 مقامی بلاگرز میں سے 2 اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اس امر کی ان دو بلاگرز کے رشتے داروں نے تصدیق کر دی ہے۔ جن دو بلاگرز کی بیرون ملک روانگی کی ان کے اہل خانہ نے تصدیق کر دی ہے ان کے نام وقاص گورایہ اور عاصم سعید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں