2017 اہم ہے بہت کچھ ہونے والا ہے شیخ رشید

وقت آ گیا ہے کہ تمام عالم اسلام متفقہ پالیسی اپنائے، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو


INP January 31, 2017
عالمی سیاست کے حوالے سے 2017 بے حد اہم سال ہے، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اراکین پارلیمنٹ کو مفت سگار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

پیر کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کے اسٹاف کو مفت سگریٹس دیے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو سگریٹ نہیں سگار مفت میں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست کے حوالے سے 2017 بے حد اہم سال ہے، امریکا کی طرف سے 7 مسلم ممالک کے افراد کے داخلے پر پابندی کے فیصلے سے لگتا ہے کہ2017 میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں